روز قیامت کے منکرین کو انتباہ

IQNA

قرآنی سورے/ 77

روز قیامت کے منکرین کو انتباہ

8:03 - May 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514307
مختلف سوروں میں روز قیامت کے منکرین کو خبردار کیا گیا ہے تاہم ایک سورے میں 10 بار اس بارے انتباہ کیا گیا ہے جس سے اس کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

قرآن کریم کے 77 ویں سورے کا نام «مرسلات» ہے. اس سوره میں 50 آیات ہیں۔ یہ مکی سورہ قرآن کے 29 پارے میں موجود ہے. سوره مرسلات ترتیب نزول، کے اعتبار سے تینتیسواں سورہ ہے جو قلب رسول گرامی اسلام پر اترا ہے۔

سوره کو مُرسَلات‌ (بھیجنے والے) کا نام دیا گیا ہے؛ سورہ کے آغاز میں ان کے ساتھ قسم کھائی گیی ہے. «مرسلات» در اصل «مرسل» کی جمع ہے یعنی ارسال کرنے والے. یہاں مرسلات فرشتے مراد ہیں جو وحی کو رسول گرامی تک پہنچاتے ہیں یا وہ تیز ہوائیں مراد ہیں جو ارسال کیے جاتے ہیں۔

خداوند متعال اس سورہ میں پانچ اہم چیزوں کی قسم کھاتا ہے. «و المرسلت عرفا؛ فالعصفت عصفا؛ و النشرات نشرا؛ فالفرقت فرقا؛ فالملقیت ذکرا: قسم ہے فرشتوں کے جو یکے بعد دیگرے بھیجوائے جاتے ہیں، وہ جو تیز ہواوں کی طرح جاتے ہیں، قسم انکی جو بادلوں کو پھیلاتے ہیں، جو جدا کرتے ہیں اور قسم ہے جو جو بیدار کرنے والی آیات کو انبیاء تک بھیجواتے ہیں۔». (مرسلات/ 1 تا 5)

سوره مرسلات میں قیامت کے وقوع پر اور خدا کی بخشش، مجرموں اور نیک کام کرنے والوں کی نشانیاں اور انجام کی بات کی گیی ہے۔

اس سورے میں قیامت پر تاکید کرتے ہویے منکرین معاد کو خبردار کیا جاتا ہے، اگرچہ مختلف دیگر سوروں میں بھی خبردار کیا گیا ہے تاہم اس میں انتہائی سنجیدگی سے انبتاہ کیا جاتا ہے یہانتک کہ دو بار عبارت «ویل یومئذ للمکذبین: وائے ہو انکار کرنے والو پر» کے ساتھ حجت پوری کی جاتی ہے کہ بس۔

علامه طباطبایی،‌ کے مطابق روز قیامت ایسی نشانیوں کے ہمرا ہے کہ مکمل تباہی ہوگی۔ آیات ۸ تا ۱۲ سوره مرسلات میںن بھی قیامت کے بعض واقعات کی طرف اشارہ ہے جنمیں ستاروں کے بجھنے، آسمان کے سوراخ ہونے اور پہاڑوں کے بکھیرنے اور انسانی زندگی کا خاتمہ شامل ہے۔

نظرات بینندگان
captcha