
ایکنا تہران: امام رضا علیہ الصلاۃ والسلام اور آپ کی خواہر حضرت فاطمہ معصومہ قم کی ولادت کی مناسبت سے شہر بنارس میں جامعہ ایمانیہ کے اندر ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد ہو رہا ہے۔
یہ محفل 11 ذی قعدہ کو منعقد ہوگی۔ اور اس میں قصیدہ پیش کرنے کے لیے ایک مصرع طرح کا اعلان کیا گیا ہے۔ مصرع طرح یوں ہے:
جان زہرا و علی جان پیغمبر ہیں رضا
اس مصرعے میں لفظ پیمبر کو قافیہ قرار دیا گیا ہے۔ اور "ہیں رضا" ردیف ہے۔
مدح اہل بیت علیہم السلام میں اشعار پیش کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے قصیدہ پیش کر نے والے شاعر کو صرف نو اشعار پڑھنے کی اجازت ہے۔