ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عاجل، کے مطابق دو سالہ آرٹ نمایش 2023 الدرعیہ فاونڈیشن کے تعاون سے ملک عبدالعزیز ائیرپورٹ کے حج کمپلیکس میں جاری ہے جہاں بعض تاریخی نسخے موجود پیش کیے گیے ہیں جنکی قدامت چودہ سو سالہ پرانی ہے۔
نمایش میں بعض کھال پر لکھے نسخے بھی ہیں جو ۳۰ تا ۹۰ هجری قمری سے متعلق بتایے جاتے ہیں اور خط حجازی میں لکھا ہوا ہے۔
۳۰ تا ۶۰ هجری سے متعلق نسخوں کو دوحه میوزیم سے امانت کے طور پر لیا گیا ہے جو شیخ ناصر آل صباح اسلامی آثار میں شامل ہیں۔
سوره مائده و سوره عنکبوت کے تیس صفحات بھی موجود ہیں جو عصر عباسیان چوتھی هجری قمری سے متعلق ہے اور خط کوفی میں تحریر شدہ ہیں۔
دوسالامی اسلامک آرٹ میں آٹھویں صدی ہجری کے نسخے موجود ہیں جو غالبا بایسنقر میرزا بن شاهرخ، گورکانی حاکم سے متعلق ہے اور اسی طرح عبدالله بن محمد بن محمود اور رشیدالدین فضل الله حمدان کے آثار موجود ہیں جو سال ۷۱۰ هجری سے متعلق بتایا جاتا ہے۔
دو سالانہ نمایش چوبیس مئی تک جاری رہے گی جہاں تاریخ اور اسلامک کے آثار سے دلچسپی لینے والوں کے لیے نادر اشیاء موجود ہیں۔/
4141387