«بڑی خبر» جلد آرہی ہے

IQNA

قرآنی سورے/ 78

«بڑی خبر» جلد آرہی ہے

8:06 - May 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3514339
انسان فطری طور پر جاننا چاہتا ہے کہ مستقبل میں کیا ہوگا اور اسکی زندگی کیسی ہوگی جو زیادہ واضح نہیں تاہم ایک بڑی چیز پیش آنے والی ہے۔

قرآن کریم کا اٹھترواں سورہ «نبا» کے نام سے ہے جسمیں 40 آیات ہیں اور یہ سورہ تیسویں پارے کے شروع میں ہے۔ نبا مکی سورہ ہے جو ترتیب نزول کے حوالے سے اسی نمبر پر قلب رسول گرامی اسلام  (ص) پر نازل ہوا ہے۔

اس سورہ کو سورہ نَبَأ‌ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ سورہ کے شروع ہی میں «نبأ عظیم» (بہت بڑی خبر) کی عبارت آئی ہے۔

اس سورہ کا اہم ترین موضؤع قیامت کے دن کا حتمی ہونا ہے اور اس پر دلائل کے ساتھ خصوصیات پیش کی گیی ہیں۔

شروع میں ایک مستحکم اور پائیدار دنیا کی بات کی جاتی ہے کہ کسطرح سے زمین حرکت میں ہے اور تمام آسمانی نظام، شب و روز کا آنا، نزول بارش، زمین کا زندہ ہونا وغیرہ اور تب کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد یقینا قیامت آنے والی ہے جو پکا وعدہ ہے۔

سوره نبأ میں ایک بہت بڑے حادثے یعنی قیامت آنے کی خبر ہے اور اس کے کنفرم ہونے پر محکم دلائل دیے جاتے ہیں، پھر سورہ میں ہے کہ لوگ قیامت کے بارے میں ایکدوسرے سے پوچھتے ہیں، خدا خبردار کرتا ہے کہ بہت جلد اس سے آشنا ہوجاوگے۔

 

سوره نبأ میں روز قیامت اور اس کے حادثے کی بات کی گیی ہے اور اس میں بدکردار اور نیک افراد کے مقام اور خصوصیت پر اشارہ ہے۔

سورہ میں قیامت کے ہونے پر دلیل کے طور پر کہا جاتا ہے کہ دنیا اس پر بہترین دلیل ہے جو فانی ہے اور اس فانی دنیا کے بعد ایک ابدی دنیا ہوگی اور اس دن اعمال پیش کیے جائیں گے۔

پھر قیامت کی خصوصیت بیان کی گیی ہے کہ سب لوگ اس میں پکارے جائیں گے اور جنہوں نے خدا کے حضور سرکشی کی تھی دردناک انجام سے دوچار ہوں گے اور انکے مقابل اچھے اور پرہیزگار لوگ ابدی نعمت سے مالا مال ہوں گے۔/

نظرات بینندگان
captcha