کتب نمایش میں رھبرمعظم کی کتاب کا ترجمہ تین زبانوں میں رونمائی

IQNA

کتب نمایش میں رھبرمعظم کی کتاب کا ترجمہ تین زبانوں میں رونمائی

8:24 - May 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3514343
ایکنا تھران: رھبرمعظم کی کتاب تین زبانوں میں ترجمے کے ساتھ ادارہ معارف اسلامی کے تعاون سے تھران کی چونتیسویں بین الاقوامی کتب نمایش میں رونمائی کی گیی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ادارہ نشر و معارف و ترجمہ اسلامی مرکز کے تعاون سے نشست بعنوان " فارسی زبان کی عظیم میراث اور مقام معظم رہبری" تھران کی بین الاقوامی کتب نمائش میں منعقد کی گیی۔

اس نشست میں رھبر معظم کی کتاب پیغمبر رحمت(ص)، خون دلی که لعل شد، فجر صادق اور فلسطین از منظر مقام معظم رهبری کتب جو بنگالی، اردو اور سواحیلی زبانوں میں ترجمہ شدہ ہیں انکی رونمائی کی گیی۔

بنگلہ دیش میں سابق ایرانی ثقافتی سفیر سیدحسن صحت نے کتاب «میراث فراگیر» کی رونمائی سے خطاب میں کہا: ماضی میں بنگلہ دیش ایران عظیم کا حصہ رہا ہے اور انگریزوں کی سخت کوششوں کے باوجود وہ یہاں سے فارسی زبان کو مٹانے میں ناکام رہے۔

انکا کہنا تھا: بنگلہ دیش میں ایک مہینے کی سخت کوشش اور تحقیق کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ کہ یہاں پر فارسی کی تاریخ سال سو سال پرانی ہے، اور اس کتاب کے ترجمے سے کافی بہتری آئے گی۔

 

پاکستانی محقق راشد عباس کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا: میراث عظیم کتاب اردو میں ترجمہ ہوچکی ہے اور جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی اور تمام اصلاحات فارسی زبان میں بھی درج شدہ ہیں اور اردو زبان بنگلا سے زیادہ فارسی زبان سے متاثر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  اردو زبان فارسی زبان کے سایے میں پروان چڑھی ہے اور جب سنسکرت سے الگ ہوئی تو فارسی کے زیر سایہ پلی بڑھی ہے۔/

 

4141952

نظرات بینندگان
captcha