تھائی لینڈ فوڈ فیسٹیول میں حلال برانڈز کی شرکت

IQNA

تھائی لینڈ فوڈ فیسٹیول میں حلال برانڈز کی شرکت

9:04 - May 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3514348
ایکنا تھران: بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول تھائی لینڈ میں منعقد کی گیی ہے جہاں حلال انڈسٹریز شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Pattaya Mail، کے مطابق بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول 23 سے ستائیس مئی تک جاری رہے گی جسمیں حلال فوڈز خصوصی طور پر شریک ہیں۔

اس نمایش میں گیارہ شعبے ہیں اور منتظمین کے مطابق نمایش کا مقصد ایکسپورٹر اور تجار میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔
بین الاقوامی فوڈ فیسٹیول میں حلال فوڈز کو خصوصی کارنر دیا گیا ہے جہاں پینے اور کھانے کی کافی اشیاء موجود ہوں گی اور تھائی لینڈ کے مختلف حصوں سے حلال فوڈز تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گی۔

 

حلال بازار کے علاوہ فوڈ فیسٹیول میں تھائی لینڈ فوڈز کے بازار اور فوڈ انڈسٹریز شریک ہیں جو جدید مصنوعات کےساتھ مختلف اسٹارٹ اپ اور دیگر سروسز پیش کریں گے۔

 

اگرچہ تھائی لینڈ ایک مسلم اقلیتی ملک ہے تاہم حلال مصنوعات میں وہ بارہویں نمبر پر ہے، اس ملک میں حلال فوڈز مجموعی فوڈ صادرات کا بیس فیصد ہے جنمیں سے ساٹھ فیصد انڈونیشیا، ملایشیا اور برونائی میں ارسال کیا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ کی اسلامی کونسل حکومت کی جانب سے نظارت کے ساتھ حلال سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔/

 

4142030

نظرات بینندگان
captcha