خدا کی نافرمانی کی جڑیں سوره نازعات کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے/ 79

خدا کی نافرمانی کی جڑیں سوره نازعات کے رو سے

8:36 - May 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514367
رب کی نافرمانی کی مختلف وجوہات ہیں جو انسان کو رب سے دور اور انسان کی زندگی کو بیہودہ بنا دیتی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا اناسی واں سورہ «نازعات» کے نام سے ہے جسمیں 46 آیات ہے۔

نازعات مکی سورہ ہے جو تیسویں پارے میں ہے اور  ترتیب نزول کے حوالے سے اکاسی واں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

اس سورے کو اس وجہ سے نازعات کا نام دیا گیا ہے کہ اس میں اللہ نازعات کے ساتھ قسم کھاتا ہے، «نازعات» کا معنی وہ فرشتے ہیں جو جان لیکر موت لاتے ہیں۔

سورے کے آغاز میں پانچ قسمیں کھائی جاتی ہیں «فرشتے جو سختی کے ساتھ جان لیتے ہیں»، «فرشتے جو آسانی سے جان لیتے ہیں»، «فرشتے جو تیرتے ہیں»، «سبقت لینے والے» اور «تدبیرکرنے والے».

 تفسیر نمونه کے مطابق سورہ کو چھ موضوعات میں تقسیم کرسکتے ہیں:

روز قیامت کے ہونے پر تاکید، مختلف قسموں کے ساتھ، قیامت کے وحشتناک مناظر کی منظر کشی، حضرت موسی(ع) کی مختصر داستان اور فرعون کا انجام بیان کرنا تاکہ رسول اکرم اور مومنین کو تسلی اور مشرکین کو خبردار کرسکے اور اس بات پر تاکید کہ قیامت کا انکار کن گناہوں کا باعث بنتا ہے۔

 

اس میں تاکید کی گیی ہے کہ دنیا کو آخرت پر ترجیح دینا اور خواہشات کی پیروی خدا کے مقابل سرکشی کا باعث ہے اور کہا گیا ہے کہ خدا کے مقابل نافرمانی کی وجہ خود کو بڑا سمجھنا ہے۔

اس کے مقابل خدا کی شناخت اور معرفت کی وجہ سے انسان خدا سے ڈرتا ہے اور خواہشات کی پیروی نہیں کرتا۔

اس سورے میں خدا کی عظمت کی نشانیاں زمین و آسمان پر قیامت کی دلیل کے طور پر پیش کی گیی ہیں، اسی طرح اس سورے میں قیامت کے واقعے اور بدکردار لوگوں کے انجام اور نیک لوگوں کے اجر کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

سورے کے آخر میں تاکید کی جاتی ہے کہ کسی کو قیامت کی خبر نہیں لیکن معلوم ہونا چاہیے کہ قیامت قریب ہے۔

اس سورے میں اہم ترین نکات میں سے تیسویں آیت کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے جسمیں زمین پھیلانے کی بات کی گیی ہے، اس سے مراد پانیوں میں سے خشک زمین کا نکلنا مراد ہے۔

بعض روایات کے مطابق زمین شروع میں پانی کے نیچے تھی اور پھر خشکی نکل آتی ہے، بعض تاریخی کتب اور احادیث کے مطابق کہا جاتا ہے کہ پہلی جگہ جو پانی سے نکل آیا ہے وہ کعبہ یا زمین مکہ ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha