آرٹیفیشل انٹلی جنس اور «ترتیل» سے حفاظ کی مدد

IQNA

آرٹیفیشل انٹلی جنس اور «ترتیل» سے حفاظ کی مدد

9:01 - May 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514369
ایکنا تھران: اپلیکیشن بنام «ترتیل» ملٹی پرپز پروگرام ہے جو IA کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس سے حفظ و قرآت میں مدد مل سکتی ہے۔

ایکنا نیوز- سما میڈیا کے مطابق اگرچہ قرآن کریم کے حوالے سے کافی ایپ تیار ہوچکے ہیں تاہم مصنوعی ذہانت یا آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے جدید اور بہترین کام کیے جارہے ہیں جسکی کوالٹی کافی بہتر ہے۔

 اپلیکیشن «ترتیل»(Tarteel)، قرآنی ایپ ایسی چیز ہے جس سے حفظ و قرات میں کافی مدد ملتی ہے.

ترتیل ایپ سے قاری آیات کو سنتا ہے اور اس کے ساتھ ریڈنگ سے آیات کو درست اور حفظ کرسکتے ہیں۔

یہ ایپ اچھی کاوش ہے جس سے شائقین اکیلے ہی آیات کو بغیر ٹچ کیے فالو کرسکتے ہیں اور اسی طرح اس میں تفیسر  و ترجمہ سے وسیع پیمانے پر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

ترتیل ایپ کو صارفین نے کافی سراہا ہے اور اس کی ایک اہم وجہ اس ایپ میں عربی سے انگریزی، فرنچ اور ہندی و اردو میں ترجمہ کی سہولت ہے۔

 

یہ قرآنی ایپ دونوں پلیٹ فارم یعنی انڈروئیڈ اور IOS پر دستیاب ہے جس کا سادہ نسخہ فری میں جب کہ فولی لوڈیڈ نسخہ پیسوں کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

اپلیکیشن ترتیل به کمک هوش مصنوعی

 

یہ ایپ  https://www.tarteel.ai پر جا کر ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس ایپ کی دیگر خصوصیات میں سے اس میں آیات کو قرآن سے بر راہ راست پڑھنا اور اسکو خط عثمانی اور پاکستانی اسٹائل دونوں میں پڑھا جاسکتا ہے۔/

 

4142931

نظرات بینندگان
captcha