امام خمینی(ره) دنیا کے مظلوموں کے لیے مینارہ نور

IQNA

امام خمینی(ره) کی اخلاقی توحیدی ڈائیلاگ

امام خمینی(ره) دنیا کے مظلوموں کے لیے مینارہ نور

9:13 - June 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514410
امام خمینی(ره) نے استعماری غاصبانہ نظاموں کو للکار کر مظلوموں کو رہائی بخش نوید دی اور انکو اندازہ ہوا کہ وحدت سے ظالموں پر غالب آسکتے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق سیمینار بعنوان « عصر حاضر میں امام خمینی کی توحیدی ـ اخلاقی ، ثمرات اور  امکانات» تھران کے ہوٹل کوثر میں منعقد ہوا۔

 

اٹالین ویب سائٹ alsadaqa کے مالک روبرٹو روجیرو نے سیمینار سے گفتگو میں کہا: امام خمینی(ره) نے طاقت کے توازن کو بدل دیا اور مغربی و مشرقی بلاک کو ہلا کر رکھ دیا اور اسلامی دنیا کی طاقت کو منوایا۔

.

 

روجیرو کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے دنیا میں مظلوموں کے لیے نمونہ عمل قایم کیا اور انکے لیے امید کی کرن بنی۔

 

پاکستانی سوشل ایکٹویسٹ فردوس جهان نے اسلامی دنیا پر امام خمینی ره) کے اثرات پ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلامی دنیا کو حیات نو بخشی۔

 

انکا کہنا تھا کہ امام خمینی ہم سب کے معنوی باپ شمار ہوتے ہیں وہ مکتب اہل بیت کے حقیقی پیروکار تھے اور انکی وجہ سے اسلامی دنیا مغرب کے مقابل قیام کے قابل ہوئی۔

 

الهام‌بخشی امام خمینی(ره) برای ستم‌دیدگان جهان

 

انکا کہنا تھا کہ  مسئله حجاب میں بھی ہم اسلامی خواتین حضرت امام(ره) کی مقروض ہیں۔

 

وزارت اوقاف عمان کے ڈپٹی سیکریٹری شیخ منذر بن عبدالله بن سعید السیفی  نے سیمینار سے خطاب میں کہا: امام خمینی نے سیاست، اخلاق اور عرفانی کی دنیا میں ایک مثال قایم کیا۔

 

انہوں نے اسلامی وحدت پر تاکید کرتے ہویے کہا: امام نے جوانوں کی تربیت اور بیداری پر کافی کام کیا اور ہمیں انکے نقش قدم پر کام کی ضرورت ہے۔

 

امام خمینی میں اہم خصوصیات

حجت الاسلام  مهدی تسخیری نے سیرت امام خمینی (ره) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: انکی سیاست نہ شرقی نہ غربی کے اصول کے تحت مظلوموں کو یکجا کیا، انکی دوسری خصوصیت تفرقے سے دوری تھی۔

 

الهام‌بخشی امام خمینی(ره) برای ستم‌دیدگان جهان

 

انکا کہنا تھا کہ امام کی ایک اور خاص خاصیت خؤف کے بت کو توڑنا تھا، امام نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور قدس ڈے کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا۔

 

تسخیری کا کہنا تھا کہ امام کی پانچویں خصوصیت معاشرے میں انکے کردار کو اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ اسلام حکومت کے قیام میں کردار ادا کرسکے۔

 

دیگر مقررین نے بھی امام کی سیاسی اور الھی خدمات پر روشنی ڈالی اور امریکی و استعماری دنیا کے خلاف انکی کاوشوں کو سراہا۔/

 

4145402

نظرات بینندگان
captcha