قم میں پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی عالم دین اور پشاور کے سابق امام جمعہ جو امام خمینی کی برسی پر تھران میں موجود ہے انہوں نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں تمام مستضعفوں اور محروموں کو تسلیت پیش کرتے ہویے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی نے آللہ کی ذات میں فنا اور اہل بیت کے حقیقی پیرو نے اسلامی انقلاب کو رائج کرکے دنیا کے تمام نظام اور پیشن گوئیوں کو نادرست ثابت کردیا۔
سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے قرآنی کردار سے ایران میں ڈھائی ہزار سالہ شہنشایت اور فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر اسلام کو حیات نو عطا کی ۔
انکا کہنا تھا کہ مرد قلندر اور عارف حقیقی کے مقابلے دنیا کے سارے نظام اور طاغوتی طاقتیں یکجا ہوچکی تھیں مگر انہوں نے ان سب کے مقابل قیام کیا اور قرآنی قول کے مطابق انہوں نے قیام کیا اور ظلم کے خلاف ایستادہ ہوگیے۔
انکا کہنا تھا کہ امام خمینی نےتمام مظلوموں اور محروموں کو پیغام دیا کہ آپ اگر قرآنی وعدے پر عمل پیرا ہوں گے تو یقین رکھے کامیابی اور خدا کی نصرت آپ کے ہمراہ ہے۔/