پشاور میں کانفرنس «اسلامی دنیا کا مستقبل امام(ره)» کی نظر میں+ تصاویر

IQNA

پاکستانی دانشوروں کی شرکت کے ساتھ؛

پشاور میں کانفرنس «اسلامی دنیا کا مستقبل امام(ره)» کی نظر میں+ تصاویر

10:30 - June 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514434
پشاور خانہ فرھنگ میں کانفرنس بعنوان «اسلامی دنیا کا مستقبل امام(ره)» کی نظر میں امام خمینی‌(ره) منعقد کی گیی.

ایکنا نیوز کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر محمد ابراهیم؛ اسلامی نظریاتی کونسل کے قبله ایاز؛ مجلس وحدت مسلمین کے علامه اقبال بهشتی؛ شیخ زائد اسلامی مرکز کے رشید احمد؛ وحدت مسلمین کےوحید کاظمی؛ مدرسہ شھید حسینی کے علامه عابد حسین شاکری؛ اہل حدیث کے علامه ادریس جلیل ، یکجہتی کونسل کے حسین ملکی؛ ایرانی قونصلیٹ اور خانہ فرہنگ کے سفارت کار شریک تھے۔

 

کانفرنس میں اہل علم و ادب، شعرا اور دیگر دانشوروں کے علاوہ طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ مختلف مکاتیب کے علما بھی پروگرام میں شریک تھے۔

 

خانہ فرھنگ ایران پشاور کے خسرو آبادی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا: حضرت امام خمینی(ره) تاریخ کی ان اہم ترین نایاب شخصیات میں شامل ہے جنہوں نے الھی کاوشوں اور صادقانہ کوششوں سے دنیا میں ایک عظیم تبدیلی لائے جو بے نظیر انقلاب ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے سنئیر رہنما کا کہنا تھا:  امام خمینی(ره) ایک انسان کامل تھے جس نے سیرت النبی(ص) اور قرآن کی پیروی میں ایسی تبدیلی لائی اور اسی وجہ سے آج ہم انکو یاد کرنے یہاں جمع ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق دیگر مقررین نے بھی کانفرنس میں بانی انقلاب کی خدمات پر روشنی ڈالی جب کہ شعرا نے نذرانہ عقیدت پیش کیے۔/

 

4145935

نظرات بینندگان
captcha