سوئیڈن؛ قرآن سوزی پر پابندی کے خلاف حکم معطل

IQNA

سوئیڈن؛ قرآن سوزی پر پابندی کے خلاف حکم معطل

14:13 - June 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514467
سوئیڈن کی عدالت نے قرآن سوزی پر پابندی کے خلاف حکم کو برقرار رکھا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اناطولیہ نیوز کے مطابق خصوصی عدالت نے گذشتہ روز ایک حکم میں قرآن سوزی پر پابندی کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے: پولیس نے کوئی منطقی دلیل پیش نہیں کیا ہے کہ کیوں قرآن سوزی پر پابندی لگائی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے دو قرآن مخالف مظاہروں کو روکنے کا فیصلہ بھی معطل کیا جاتا ہے۔

جنوری میں ڈنمارک کے اسلام مخالف سیاست دان راسموس پالوڈان کی جانب سے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کو شہید کرنے کے واقعے پر شدید اعتراض کے بعد پولیس نے اس طرح کے دو اور احتجاج اور قرآن جلانے کے پروگرام کو روک دیا تاہم پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گیی۔

 

عدالت نے اس کیس میں تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ملکی قانون میں قرآن سوزی کوئی جرم نہیں اور اس حؤالے سے ان پروگراموں کو روکنے کی کوئی منطقی دلیل موجود نہیں۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ ایک قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کی بھی تحقیق کی گیی مگر اس کا کوئی واضح مسئلہ ثابت نہ ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ سوئیڈن میں «اظھار رائے کی آزادی» کے نام پر قرآن سوزی اور اس طرح کی دیگر گستاخانہ پروگراموں کا اجرا عام ہورہا ہے۔

ملکی قوانین کے مطابق سرعام مقدس کتابوں کو جلانے اور کسی ملک کے پرچم کو آگ لگانے اور عوامی مقامات میں ایسے پروگراموں کی اجازت نہیں تاہم ان قوانین کے باوجود قانون کے خلاف مسلمانوں کی توہین اور انکے جذبات کو مجروح کرنے کی سرگرمیاں عام ہیں اور اس کو فخر کو ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔/

 

4147448

 

نظرات بینندگان
captcha