ایکنا نیوز- مطابق علما الاینس کے بیان میں کہا گیا ہے : «عالمی علما الاینس مسلمانوں کو دباو میں لانے، ان پر تشدد، آزادی کو محدود کرنے اور نسل پرستانہ اقدامات کی بھرپورمذمت کرتا ہے۔
علما الائنس نے امت اسلامی کے رہنماوں اور ذمہ داروں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انڈیا میں مسلم اقلیت کے حقوق کے لئے کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان انڈیا میں نسل کشی کے خطرے سے دوچار ہے اور جو ان اقدامات میں سرگرم ہے انکی سزا ضروری ہے۔
عالمی علما الاینس نے خبردار کیا ہے کہ اس سیاست کو جاری رکھنا دنیا بھر کے مسلمانوں سے دشمنی کے مترادف ہے اور یہ انڈین کے مفادات میں مناسب نہیں اور ایسی نسل پرستانہ اقدام انکے تعلقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
علما الاینس نے بین الاقوامی اداروں اور مغربی ممالک سے کہا ہے کہ اس نسل پرستانہ سرگرمیوں کا مقابلہ ضروری ہے اور اس کے لئے انکو آواز بلند کرنا چاہیے۔
علما الائنس نے سیاست دانوں، دانشوروں اور علما سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے کو روکنے لیے ہر ممکنہ قانونی راستوں کو فالو کرتے ہوئے انسانی ذمہ داری ادا کریں۔/
https://fa.abna24.com/story/1374110