ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سیدتی کے مطابق سعودی وزارت تبلیغ و امور اسلامی کے تعاون اور ملک سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان پر حجاج میں قرآن مجید تقسیم کیا گیا ۔
مذکورہ قرآنی نسخے ملک فھد پبلیکیشن کا شائع کردہ ہیں جو 76 زبانوں میں ترجموں کے ساتھ شایع کیا گیا ہے۔
اکثر قرآنی تحایف مختلف ائیرپورٹس جیسے ملک عبدالعزیز، جدہ اور دیگر پورٹس اور زمینی راستوں پر جانے والوں میں تقسیم کیے گیے ہیں۔
وزیر امور اسلامی عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ، کا اس بارے کہنا تھا: ان قرآنی تحایف کا مقصد سعودی بادشاہ اور حکومت کا قرآنی امور کو اہمیت دینے کو اجاگر کرنا ہے۔/
4151438