ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق توہین قرآن کی مذمت کے سلسلے میں قرآنی پروگرام بطور خاص منعقد کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے حامیوں نے میچ شروع ہونے سے ایک منٹ قبل «فرانسو حریری» کمپلیکس میں کھڑے ہوگیے اور قرآنی آیت کی تلاوت ہوئی جہاں اسٹیدیم کے اسکرین پر" قرآن ہمارا بنیادی قانون ہے" کی عبارت درج تھی۔
مذکورہ اقدام کا مقصد سوئیڈن میں توہین قرآن کی مذمت کرنا تھا۔
عراق کے اربیل صوبے کی ٹیم نے جمعرات کو اپنے فیس بک پیج پر تصویر پوسٹ کیا تھا جسمیں انکے کھلاڑی میدان میں قرآن لیکر اترتے ہیں اور لکھا تھا: پورا اسٹیڈیم تلاوت سننے کے لیے کھڑے ہوگیے تھے۔
اس پیج پر ایک کلیپ بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا جسمیں اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے اترنے اور ایک منٹ کے لیے تلاوت کو دیکھا جاسکتا ہے۔/
4153488