غاصبوں کو انسانی حقوق کی بات نہیں کرنی چاہیے

IQNA

پاکستان کی تاکید:

غاصبوں کو انسانی حقوق کی بات نہیں کرنی چاہیے

8:06 - July 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3514611
ایکنا تھران: پاکستان نے صہیونیوں کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو زیب نہیں دیتا کہ وہ انسانی حقوق کی بات کرے۔

ایکنا نیوز- پاکستانی وزارت خارجه کے نمایندے ممتاز زهرا کے مطابق اسرائیل کی ہرزہ سرائی کے باوجود انسانی حقوق کی کونسل نے پاکستانی کی سربراہی کی تصدیق کی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ کئی ممالک اور اداروں نے پاکستان کو اچھی کارکردگی کی وجہ سے انسانی حقوق کا  عہدہ دیا گیا ہے تاہم اسرائیل اور بھارت نے اس حوالے سے ہرزہ سرائی کی ہے جو اکثریتی ووٹوں سے متصادم ہے۔

 

پاکستانی وزارت خارجہ کے نمایندے نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کی سابق کارکردگی اور فلسطینیوں پر مظالم کو دیکھا جائے تو انکو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسی بات کرے۔

 

اسرائیل نمایندے نے بین الاقوامی ادارے میں اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، مخالفین کی سرکوبی اور اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظھار کیا تھا۔/

 

4154446

نظرات بینندگان
captcha