کعبه کا نیا پردہ نصب کردیا گیا+ فیلم

IQNA

کعبه کا نیا پردہ نصب کردیا گیا+ فیلم

7:19 - July 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3514648
ایکنا مکہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی نماز عشاء کے بعد شروع کی گئی، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل 3 سے 4 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔

 

 

رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے، غلاف کعبہ سلک، سونے اور چاندی کے تار سے سلائی اور کڑھائی سے تیار کیا گیا ہے۔

 

 

پہلے مرحلے میں پرانے غلاف کعبہ کو چاروں جانب سے انتہائی فنی مہارت کے ساتھ اتارا گیا، اس دوران کعبتہ اللہ کے چاروں جانب حفاظتی بیریئر لگائے گئے  جبکہ الیکٹرانک لفٹرز غلاف کو اوپر چھتوں تک پہنچانے کیلئے استعمال کیے گئے۔

 

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha