ایکنا نیوز- عراقی نیوز ایجنسی نون کے مطابق آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے ادارے سے وابستہ عزاداری ادارے نے کربلا میں خدمات کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔
ادارے کے سربراہ عقیل الیاسری نے نون سے گفتگو میں کہا: قدیم کربلا کے علاقوں اور بالخصوص حضرت امام حسین اور عباس علمدار(علیهماالسلام) کے اطراف میں 600 موکب لگائے جارہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا: شھر کے مضافات اور کربلا کے راستوں بغداد، نجف اشرف و بابل کی سمت پر 1500 موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
الیاسری کا کہنا تھا: ان مواکب پر عشرہ اول میں علاقائی سطح پر خدمات اور سہولیات دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
آستانہ مقدس حسینی کے مطابق 200 عزاداری کی انجمنوں کو ماتم اور زنجیر کا اجازت نامہ صادر کیا گیا ہے اور ایام عزا میں صبح آٹھ بجے سے دو بجے رات تک ان انجمنوں کو ماتمداری کی اجازت ہوگی کہ وہ حرم مقدس میں آکر ماتمداری کریں اور اس حوالے سے حرم ہائے مقدس حضرت ابوالفضل العباس(ع) و امام حسین(ع) میں تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔/
4157290