ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق کشمیر کے سرینگر میں چونتیس سالہ پابندیوں کے خاتمے پر اس سال کشمیریوں نے محرم پر سڑکوں پر جلوس نکالے اور عزاداری کی۔
گذشتہ دن دہائیوں سے یہاں بدامنی کے بہانے جلوس پر پابندیاں عائد تھیں اور جلوس نکالنے کی اجازت نہ تھی۔
گذشتہ روز سخت سیکورٹی میں عزاداروں نے شھر کے مرکز میں نوحہ خوانی کے ساتھ ماتم کیا، یہاں پر 1989 سے جلوس پر پابندی تھی۔
انڈین حکام کے مطابق عزاداروں سے کہا گیا تھا کہ قومی ہم آہنگی یا سسٹم کے خلاف نعرے بازی سے گریز کریں اور عزادار ایسے اقدامات سے دور رہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ علم یا پرچموں میں کسی شدت پسند پارٹی کی تصاویر چسپاں نہ کریں یا انکے علامات سے استفادہ نہ کریں جب کہ انکے جلوس کے لیے پانچ کیلو میٹر کا راستہ معین کیا گیا تھا۔/
4158655