ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الخلیج نیوز کے مطابق علما کونسل کے رکن المنیع نے روزنامہ عکاظ سے گفتگو میں کہا ہے : ستاروں کی فروخت کے دعوے حرام اور باطل ہے۔
انکا کہنا تھا: «ستارے خدا کی ملکیت ہیں. فروخت میں ماالکیت ضروری ہے اور انکی حیثیت نہیں کہ وہ کسی چیز کا مالک ہو، لہذا ستاروں کی فروخت ایک فراڈ اور حرم و ظلم ہے۔
حالیہ برسوں میں سعودی میں کچھ کمپنیاں بن چکی ہیں جو ستاروں کی فروخت اور انکو کسٹمر کے نام سے رکھنے اور اس کے لیے تیس ڈالر قیمت لیتی ہیں۔
یہ موضوع اب نئی جدت کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور سوشل میڈیا میں لوگ اس کی پذیرائی کررہے ہیں اور اکثر لوگ اس کو فیک اور جعلی کاروبار دیکھ رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک سعودی کمپنی نے کچھ شخصیات کو اسٹار گفٹ کرنے اور انکے نام سے ان ستاروں کو منسوب کرنے کی تبلیغ کی ہے اور ایک نئی مہم شروع کی ہے۔/
1622604