مظالم جاری رہے تو دشمن پر جہنم کا دروازہ کھول دیا جائے گا

IQNA

تحریک جهاد اسلامی فلسطین:

مظالم جاری رہے تو دشمن پر جہنم کا دروازہ کھول دیا جائے گا

3:36 - August 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514717
ایکنا قدس: مشرقی قدس میں جوان فلسطینی کی کارروائی کے بعد تحریک جھاد اسلامی نے بیان میں کہا ہے کہ ظلم کا سلسلہ جاری رہے تو دشمن پر جہنم کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  فلسطین الیوم کے مطابق تحریک جہاد فلسطین نے تاکید کی ہے کہ فلسطینوں پر ظلم وتشدد کے نتیجے میں دشمن پر ایسے مقام سے جہنم کا دروازہ کھلے گا جسکی انکو توقع نہیں۔

تحریک اسلامی کا کہنا تھا: آج کا واقعہ جو شھید «مهند المزارعه» کے زریعے سے قدس میں انجام پایا اس کا سلسلہ جاری رہےگا۔

 

مذکورہ جوان نے معالیه ادومیم نے مقبوضہ علاقوں میں پانچ صہیونی آباد کار کو زخمی کیا اور خود شہادت کے درجے پر فایز ہوگیے۔

 

فلسطینی جہادی گروپوں نے اس واقعے کو خوش آیند اور مبارک قرار دیتے ہویے کہا کہ یہ واقعہ مسجد الاقصی کے دفاع میں انجام دیا گیا ہے اور فلسطینی عوام کے حق پر یہ تاکید ہے۔/

 

4159807

نظرات بینندگان
captcha