زندگی کی سختیوں سے رہائی کے چار طریقے

IQNA

قرآنی سورے/ 103

زندگی کی سختیوں سے رہائی کے چار طریقے

5:11 - August 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3514741
ایکنا تھران: قرآن کریم میں تاکید کی گیی ہے کہ انسان کی زندگی اور مشکلات لازم و ملزوم ہیں تاہم اس کا راہ حل بھی بتایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم میں ایک سو تین نمبر پر سورے کا نام «عصر» کے نام سے موجود ہے جسمیں تین آیات ہیں اور یہ سورہ تیسویں پارے میں ہے۔

«عصر» مکی سورتوں میں شمار ہوتا ہے اور ترتیب نزول کے حؤالے سے تیرہواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام (ص) پر اترا ہے۔

سورے کا نام پہلی آیت سے لیا گیا ہے. اس سورے میں رب کائنات زمانے کی قسم کھاتا ہے۔

سوره عصر میں تاکید کی جاتی ہے کہ انسان خسارے میں ہے سوائے ان لوگوں کے جو اہل ایمان اور اچھے کردار والے ہیں اور ایکدوسرے کو حق و صبر کی تاکید کرتے ہیں۔

 

دنیا و آخرت میں نقصان اٹھانے کی بات پر تاکید کی گیی ہے، لفظ «خسر» (نقصان) اور اس سے ملتے جلتے الفاظ ساٹھ بار سے زیادہ استعمال ہوئے ہیں. مادی امور میں نقصان کم ہونا اور نقصان اٹھانا، اور روحانی امور میں  گمراہی و نابودی ہے اور قرآن کا مطلب ہے کہ اخروی نقصان اٹھانے کے معنی میں ہے۔

علامه طباطبایی  کے مطابق دنیا میں زندگی انسان کا سرمایہ ہے جس میں آخرت کی زندگی کے لیے کوشش کرنی چاہیے، اگر عقیدہ اور کام و کردار حق کی بنیاد پر ہو تو ایسی تجارت فایدہ مند ہے اور مستقبل میں وہ شر و نقصان سے محفوظ رہے گا تاہم اگر باطل کی پیروی کرے گا اور ایمان سے دوری اختیار کرے گا تو اسکی تجارت نقصان کی ہوگی اور اخرت میں وہ محروم رہے گا۔

سورے کے شروع میں خدا «عصر» کی قسم کھائے گا. تفسیر میں کہا گیا ہے کہ عصر کا مطلب تاریخ اور زمانہ ہے۔ اور بعد کی آیت سے کہا جاسکتا ہے عمر گزرنے سے انسان نقصان میں ہوگا۔

 

البته وہ لوگ جو ان چار اصول پر عمل کرے گا وہ نقصان سے محفوظ رہے گا: «الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَ تَواصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ: جو ایمان لائے اور عمل صالح کرے اور ایکدوسرے کو حق کی سفارش کرے اور صبر کی تاکید کریں» (عصر/ 3).

 

اس آیت کے مطابق سختیوں سے نجات کے چار راستے ہیں خدا پر ایمان، اچھے کام کرنا، ایکدوسرے کو حق کی تاکید کرنا اور صبر کی تاکید کرنا۔

یہ جو تاکید کی جاتی ہے کہ حق بات اور صبر کی تاکید کرے اس کا مقدمہ یہ ہے کہ پہلے ہم خود حق کی شناخت کرے اور چیلنجیز کے مقابل صبر کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تاکید کریں۔

نظرات بینندگان
captcha