ایکنا نیوز کے مطابق تیرسٹھویں قرآنی مقابلوں کا آخری دن منعقد ہوا جسمیں صبح کے وقت حفظ کے مقابلے ہوئے اور عصر کے قت حسن قرآت کے مقابلے ہوئے۔
آخری دن میں انڈونشیاء کے قاری محمد حبیب اللہ نے تلاوت کی جو زیادہ جاندار نظر نہ آئی۔
افغانستان کے قاری محمد حسن حسن زادہ تیسرا قاری تھا جو ایران میں زندگی بسر کرتے ہیں تاہم افغانستان کی نمایندگی کررہے تھے۔
سنگاپور کے قاری محمد شرفالدین نے بھی آخری دن تلاوت کی تاہم زیادہ جاندار نہ تھی۔
ایکنا رپورٹ کے مطابق تنزانیہ کے قاری احمد سالم نے بھی آخری دن تلاوت کا اعزاز حاصل کیا اور انکی تلاوت نسبتا بہتر تھی۔
مقابلوں کے آخری دن ازبکستان کے قاری بن فیضالله نے بھی تلاوت کی اور معمولی بہتر تلاوت تھی۔
مقابلوں کے آخری دن پاکستان کے قاری محمد عمر نے تلاوت کی جو معوملی بہتر تلاوت تھی مگر تجوید کے حؤالے سے انکی تلاوت کمزور نظر آئی۔
ملایشیاء کے تیرسٹھویں قرآنی مقابلوں کے آخری دن بدھ کو منعقد ہوا جس کے بعد مقابلے ختم ہوئے۔/
4164577