ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Gulf News، کے مطابق تیرتالیسویں بین الاقوامی ملک عبدالعزیز قرانی مقابلے حفظ، تفسیر اور قرآت میں شروع ہورہے ہیں اور گیارہ روزہ مقابلوں میں دنیا کے ایک سو سترہ ممالک سے شرکت کریں گے۔
مذکورہ قرآنی مقابلے سعودی بادشاہ کی حمایت اور وزارت امور اسلامی و ارشاد کے تعاون سے مسجد الحرام میں شروع ہوں گے۔
وزیر امور اسلامی «شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ»، کے مطابق مقابلوں کے لیے ۴ میلین سعودی ریال (۱,۰۶۶ میلین ڈالر) مختص کیے گیے ہیں اور ٹاپ کرنے والے کو پانچ لاکھ ڈالر انعام دیا جایے گا۔
انکا کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے ایک سو سترہ ممالک کے ۱۶۶ امیدوار اور پچاس ہمراہ افراد کی میزبانی کی تیاری کرلی گیی ہے۔
وزارت امور اسلامی و ارشاد کے مطابق مقابلوں میں «حفظ کامل قرآن قرآت سبعہ اور حسن ادا و تجوید»، «حفظ کامل قرآن حسن ادا و تجوید و تفسیر»، «حفظ کامل قرآن حسن ادا و تجوید»، «حفظ ۱۵ پارے حسن ادا و تجوید» اور «حفظ پانچ پارے قرآن بمع حسن ادا و تجوید» شامل ہوں گے۔/