ایکنا نیوز- کربلا کی سمت گامزن سمندر عراقی سرحدوں سے رواں دواں ہے اور روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔
زائرین کی تعداد دو ملین سے زائد
وزارت داخلہ کے مطابق تمام سیکوررٹی فورسز اور دیگر ادارے پوری طرح سے آمادہ ہیں اور تمام سرحدوں سے زائرین کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق بغداد، نجف اور بصرہ ائیرپورٹس پر تمام خدمات فراہم کردی گیی ہیں اور گذشتہ رات تک سات ہزار سے زائد گاڑیاں عراق کے اندر داخل ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیرملکی زائرین عراق پہنچ چکے ہیں۔
عراقی میڈیا کے مطابق آج ظھر تک زائرین کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
عراقی حکام کے مطابق اس سال امکانی طور پر پچاس لاکھ زائرین کربلا آسکتے ہیں۔
کربلا میں زائرین کے امور کے مطابق زائرین کو تیزرفتار انٹرنیٹ فراہم کردیا گیا ہے اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔
ذیل میں زائرین اور حرم مطھر امام علی (ع) اور پیدل روی کے مناظر دیکھ سکتے ہیں:
.
:
4165788