اربعین کی زیارت اور صدر پیوٹن کے مشیر کے خیالات + ویڈیو

IQNA

اربعین کی زیارت اور صدر پیوٹن کے مشیر کے خیالات + ویڈیو

4:45 - September 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3514873
ایکنا تھران: اربعین واک میں شرکت کرنے والے روسی صدر پیوٹن کے مشیر کے مطابق آرتھوڈکس اور شیعہ عقاید میں کافی مشترکات ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق روسی صدر کے مشیر اور تھیوریسٹ الکسانڈر دوگین جنہوں نے سات سال قبل اربعین واک میں شرکت کی ہے، انہوں نے اس عظیم اجتماع کو دیکھنے کے بعد خیالات کا اظھار کیا ہے۔

ڈوگین کے خیالات کو اس ویڈیو میں سن سکتے ہیں:

 

انکا کہنا تھا کہ مذاہب اور بالخصوص عیسائی تاریخ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ شیعہ مذہب اور آرتھوڑکس مذہب میں کافی مشترکات موجود ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ  حضرت عیسی مسیح(ع) کی وفات کے بعد ہم چالیس دن عبادت کرتے ہیں اور شیعہ مذہب بھی چہلم مناتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جب میں قم میں تھا تو ایک عالم دین نے مجھ سے کہا: ہم انتظار کے حوالے سے ایک جیسے ہیں لہذا اس مسئلے میں ایکدوسرے کے ہمراہ ہونا چاہیے، ہم ویلیوز اور اقدار میں جیسے ضد مادیت، سرمایہ داری اور لیبرالیسم کے حؤالے سے عقاید اور تعلیمات میں ہمارے درمیان کافی مشترکات موجود ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4165722

نظرات بینندگان
captcha