خدا سے نزدیکی کا اہم ترین وسیلہ

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 28

خدا سے نزدیکی کا اہم ترین وسیلہ

5:17 - September 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514882
ایکنا تھران: انسان ہمیشہ ایسی چیز کی تلاش میں رہتا ہے جس سے وہ اپنی خواہشات کی تکمیل کرسکے تو ایسا خزانہ کہا ہوسکتا ہے؟

کیونکہ خدا تمام نعمتوں کا سرچشمہ ہے لہذا اپنے خواہشات کے لیے اس سے رابطہ کرنا چاہیے اور اس کے لیے بہترین وسیلہ قرآن مجید ہوسکتا ہے۔
درخواست کسی مشکل کو برطرف کرنے کے لئے کی جاتی ہے تاہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ درخواست کس سے اور کس طرح سے کی جائے؟ خدا واحد ہستی ہے جو تمام انسانی ضرورتوں کو جانتا ہے اور اس کی مشکل برطرف کرسکتا ہے۔ شاید ظاہری طور کوئی بندہ کسی مشکل کو ختم کرے تاہم حقیقت میں یہ وسیلہ بھی خدا مہیا کرتا ہے۔
امیر المومنین امام علی (ع)  خطبه 176 نهج البلاغه میں قرآن کو درخواست کا زریعہ قرار دیتا ہے:
 «فَاسْأَلُوا اللَّهَ بِهِ وَ تَوَجَّهُوا إِلَيْهِ بِحُبِّهِ ؛ جو چاہتے ہو قرآن کے وسیلے سے طلب کرو ومحبّت قرآن سے خدا کی طرف توجہ کرو.»(نهج البلاغه: خطبه 176)
اگرچه خدا نے انسان کو اس کی ضرورتوں سے زیادہ دیا ہے تاہم درخواست کے لیے کچھ مقدمے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ناصر مکارم شیرازی اس خطبے کے حوالے سے فرماتے ہیں: حکم دیا جاتا ہے کہ خدا سے قرآن کے زریعے سے طلب کرو یعنی قرآن سے کمالات لیکر خود کو تیار کرو تاکہ تمھاری درخواست سنی جائے اور قرآن کی محبت سے خدا کی طرف توجہ کرو کیونکہ جو قرآن سے محبت کرتا ہے وہ بہترین انداز میں خدا سے تعلق پیدا کرتا ہے۔


امام مزید فرماتے ہیں: « لَا تَسْأَلُوا بِهِ خَلْقَهُ ؛ اور کسی صورت اس وسیلے(قرآن) سے مخلوق سے کچھ طلب نہ کرو.» اس جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ قرآن کو دنیوی مقاصد کے لیے زریعہ قرار دیتا ہے اور اسی لیے  امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں: «إِنَّ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقْرَءُ الْقُرْآنَ لِيُقَالَ فُلانٌ قارِءٌ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَقْرَءُ الْقُرْآنَ لِيَطْلُبَ بِهِ الدُّنْيَا وَ لاَ خَيْرَ فِي ذلِکَ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَقْرَءُ الْقُرْآنَ لِيَنْتَفِعَ بِهِ فِي صَلاَتِهِ وَ لَيْلِهِ وَ نَهَارِهِ; (قراء کے تین گروپ ہیں) کچھ قرآن پڑھتے ہیں تاکہ(دوسرے لوگ) کہے: فلاں قاری ہے۔ کچھ لوگ قرآن پڑھتے ہیں تاکہ دنیوی مقاصد حاصل کریں اور ان میں سے کوئی اہل خیر نہیں اور کچھ دیگر نماز میں اور دن رات قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تاکہ اس سے معنوی استفادہ کریں.»
امام (ع) ہمیں پہلے والے دو گروپ سے دور رہنے کا درس دیتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ قرآن کو خدا کے قرب کا وسیلہ قرار دے۔
لہذا انسان کو پوری کوشش یہی ہونی چاہیے کہ کتاب خدا سے معرفت پیدا کرے اور اس کتاب کے وسیلے سے خدا کے قریب ہوجائے اور اس سے ہٹ کر کوئی دوسری نیت نقصان دہ ہوسکتی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha