لبنان میں «فلسطین؛ محور وحدت» قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

IQNA

لبنان میں «فلسطین؛ محور وحدت» قرآنی کورس کا اختتام + تصاویر

5:26 - September 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514939
ایکنا بیروت: لبنان میں کورس «فلسطین؛ محور وحدت اور قدس ہمارا مقدس ارمان» کے اختتام پر شرکاء کو اسناد دیے گیے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق  لبنان میں گرمیوں کا قرآنی کورس بعنوان «فلسطین؛ محور وحدت اور قدس ہمارا مقدس ارمان» بیروت کی مسجد و کالج «الدعوة الاسلامیه» میں منعقد کیا گیا۔

بیروت میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر سید کمیل باقرزاده، تحڑیک امت کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالله جبری، علما اور الدعوة الاسلامیة کالج کے اساتذہ اور جوانوں کے علاوہ صبر و شتیلا کے لوگ اختتامی پروگرام اور کورس میں شریک تھے۔


باقرزاده نے تقریب سے خطاب میں کہا: رسول گرامی اسلام(ص) ہمیں کہتا ہے کہ قرآن کی پناہ لو اور آج دنیا میں ہر طرف فتنہ برپا ہے اور مذاہب میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایرانی ثقافتی نمایندے کا کہنا تھا: ان تمام أمور میں قرآن ایک شفا بخش نسخہ ہے اور ہمیں عملی طور پر اس سے تمسک کی ضرورت ہے۔

باقرزاده با نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یورپ میں اخلاقی تنزلی کے سبب قرآن کی توہین کی جاتی ہے، ہمیں قرآن سے متمسک کرتے ہویے فلسطین کاز پر متحد رہنا ہوگا۔

.
شیخ عبدالله جبری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی مرکز کے اس حوالے سے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔

کورس کے اختتام پر تقریب میں 320 بچوں اور نوجوانوں جنمیں فلسطین، لبنان اور شام کے بچے شامل تھے ان کو اسناد اور تعریفی سرٹیفیکٹ دیا گیا۔/

 

 

 

4168401

نظرات بینندگان
captcha