ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عربی 21 نیوز کے مطابق معبد جو بابری مسجد پر بنائی گیی ہے اس کا افتتاح جنوری میں کرے۔
نریندری مودی نے الیکشن سے قبل حامیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اس مندر کو اگلے انتخابات سے قبل افتتاح کیا جائے گا۔
اترپردیش کے شھر ایودھیا میں بابری مسجد کو سینکڑوں سال قبل بنایا گیا تھا سال 1992 میں شدت پسند ہندوں اس مسجد کو مسمار کیا اور اس پر مندر کی تعمیر جاری ہے۔
اس معبد کا افتتاح اس وقت کیا جارہا ہے جب توقع کی جاتی ہے کہ ماہرین کے مطابق مودی اس مہم کو الیکشن مہم کے طور پر چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہندو میڈیا کے مطابق اس مندر کی مکمل عمارت سال 2025 تک بن جائے گی اور اس پر 180 ملین ڈالر لاگت آنے کا امکان ہے اور ٹھیکدار کے مطابق اس مندر پر اب تک 360 ملین ڈالر لاگت آچکی ہے۔
مسلمانوں کا دعوی ہے کہ مذکورہ مسجد 1528 کو یہاں تعمیر کی گیی ہے تاہم بہت سے ہندوں کا خیال ہے کہ بابری مسجد کو ہندو عبادت خانے پر تعمیر کی گیی ہے جو مغل ایمپایر کے دور میں ویران کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 کو ایک بڑی کشمکش کے بعد ہندو اعلی عدالت نے یہاں معبد بنانے کی اجازت دے دی جسکو مودی کے لیے ایک بڑی اچیومنٹ کہا جاسکتا ہے تاہم مسلمانوں کا اس پر شدید اعتراض برقرار ہے تاہم قتل و غارت سے بچنے کے لیے اس حکم کو تسلیم کیا ۔/
4169212