امام شناسی کے لیے نہج البلاغہ خوانی کورس کا اہتمام

IQNA

ایکنا نیوز کی رپورٹ؛

امام شناسی کے لیے نہج البلاغہ خوانی کورس کا اہتمام

7:42 - September 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514956
ایکنا پاکستان: آٹھ ماہی کورس ادارہ حیات طیبہ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جسمیں مقابلے بھی شامل ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق طلبا و طالبات کو فرمودات امام متقین حضرت علی کے فرمودات سے روشناس کرانے کے لے ادارہ "حیات طیبہ" کے ذیلی  شعبے "مطالعاتی تحریک برائے نہج البلاغہ" کی جانب سے پانچویں نہج البلاغہ خوانی دورے کا آغاز درج ذیل خصوصیات کے ساتھ کیا جارہا ہے جسمیں آٹھ ماہ کے کورس کے اختتام پر شرکا میں مقابلہ ہوگا اور کارکردگی دکھانے والوں کو بہترین انعامات دیے جائیں گے۔

کورس میں نہج البلاغہ کے تمام مواد یا متن کو دو سو ویڈیو کلپس کی شکل میں پیش کیا جائے اور ہر ہفتے کو گوگل فارم پر کوئز کا مقابلہ ہوگا اور اس میں بہترین کارکردگی پر جیتنے والوں کا انتخاب ہوگا۔ دیگر خصوصیات اور تفصیلات کچھ یوں ہوگا۔

 دورے کا آغاز: 10 اکتوبر 2023ء(بروز منگل) سے ہوگا اور  داخلے کی آخری تاریخ: 9 اکتوبر 2023 مقرر کی گیی ہے۔

 

داخلہ فیس:

▫️2000روپے(پاکستان)

▫️1200 انڈین روپے(ہندوستان)

▫️25$ یو ایس ڈالر(بیرون ممالک)

مقابلوں میں جیتنے والوں کو عراق کا بائی ائیرریٹرن ٹکٹ اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

 

 200 روزہ نہج البلاغہ کورس میں داخلہ لینے کے لیے لبیک یا امیر المؤمنین ع لکھ کر درجہ ذیل واٹس ایپ نمبر پہ ارسال کیا جاسکتا ہے۔

92340116521100

 

امام شناسی کے لیے نہج البلاغہ  خوانی کورس کا اہتمام

 

 

نظرات بینندگان
captcha