فقه معاملات کے کورس کی تقریب حرم حسینی میں

IQNA

فقه معاملات کے کورس کی تقریب حرم حسینی میں

4:41 - September 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514990
تین سو فقہ طلبا طالبات کے کورس کا جشن حرم مطهر حسینی کے «خاتم الأنبیاء(ص)» ہال میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق معاملات کے حوالے سے فقہ کورس ایک سال پر محیط تھا جو آستانہ حسینی کے تعاون سے معنقد کیا گیا۔

حرم امام حسین کے قرآنی أمور کے ترجمان کرار الشمری، کا اس بارے کہنا تھا: اس کورس میں تین سو طلبا اور طالبات شریک تھیں۔

انکا کہنا تھا: اس کورس میں دروس دو گروپ «باب المعایش»(رزق و روزی) اور «باب الأحوال الشخصیة»(نکاح و طلاق جیسے امور) میں پڑھایا گیا اور اس کورس میں استاد کے فرائض آستانہ حسینی کے قرآنی اسٹڈی مرکز کے سربراہ «سید مرتضی جمال‌الدین» انجام دیں رہے تھے۔

 

اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جہاں آستان حسینی کے قاری «صلاح الشریخانی»، نے تلوت کا اعزاز حاصل کیا جسکے بعد آستانہ حسینی کے قرآنی مرکز کے استاد «شیخ خیرالدین علی الهادی»، نے خطاب میں کہا: عصر حاضر کے بڑھتے ہوئے چینلجیز کے مطابق اس کورس کا اہتمام بہت ضروری تھا۔

 

اس پروگرام میں استاد کے فرائض انجام دینے والے سید مرتضی جمال الدین کا کہنا تھا:

اگلا کورس میں ہمارا موضوع «فقه عقاید اور قرآن» کے عنوان سے ہوگا اور وہ ایک یا دو سال پر محیط ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ فقه مُعامِلات فقہ کے أبواب میں شمار ہوتا ہے معاملات کے معنی میں عقود، ایقاعات و احکام (حدود و دیات) شامل ہیں اور خاص معنی میں دو طرقہ تعلقات پر مبنی ہے۔

 

4170406

نظرات بینندگان
captcha