ہندوستان میں مسلمان طالب علم پر ہندو ٹیچر کا تشدد

IQNA

ہندوستان میں مسلمان طالب علم پر ہندو ٹیچر کا تشدد

4:38 - September 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515016
ایکنا انڈیا: ہندو پرنسپل کے مسلمان طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پرصارفین نے اعتراضات کئے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البیان نیوز کے مطابق ایک اسکول میں مسلمان طالب علم پر ہندو پرنسپل کی وحشیانہ تشدد کی ویڈٰیو وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین نے غم و غصے کا اظھار کیا ہے۔

وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندو ٹیچر دو طالب علم کو کہتا ہے کہ وہ اس طالب علم کے ہاتھ پاوں پکڑ کررکھے اور پھر اس دس سالہ طالب علم کو ٹارچر کرتا ہے۔

اسکول کے پرنسپل نے اسٹیک سے اس طالب علم کو پاوں کے علاوہ پیٹھ پر ضرب لگائے اور اسکو پھر گردن سے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر طالب علم کے والدین رپورٹ کرتا ہے تو پرنسپل کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

ٹریبون ویب سائٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ مسلمان طالب علم نے اتفاقی طور پر پنسل سے ایک طالب کو معمولی نقصان پہنچایا تو اس کے ردعمل میں ٹیچر نے اس پر ٹارچر کیا۔

اکسپریس نیوز کے مطابق طالب علم کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا منگل کو بری حالت میں گھر پہنچا اور اسکے پاوں سوجھے ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اگست میں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسمیں ایک ٹیچر نے مسلمان طالب علم کو دوسرے ہندوں طالب علموں کے ہاتھوں طمانچے لگوائے تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز جرائم میں 2014 کے بعد اور مودی سرکار کی آمد کے بعد اس میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔/

 

4171146

نظرات بینندگان
captcha