ایکنا نیوز سے گفتگو میں میڈاغاسکر میں غزالی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹرعبدالرزاق علی محمد (Abdourazak Ali Mdahomad)، جو سینتیسویں وحدت کانفرنس میں شریک ہے انہوں نے اسلامی دنیا میں وحدت کے حوالے سے کہا کہ تین سو سال سے مسلمان ممالک یورپ اور امریکہ کے نفرت کا شکار ہیں کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کو حد سے زیادہ وحدت کی ضرورت ہے۔
امام غزالی مرکز کے عہدہ دار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں اختلاف افسوسناک ہے اور بعض لوگ اس میں گرفتار ہیں حالانکہ ہم سب ایک خدا ایک قرآن اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں۔
انہوں نے ایران سعودی عرب میں تعلقات کے حوالے سے کہا کہ آج ہم ان میں اتفاق کو دیکھ رہے ہیں دیگر ممالک کو اس میں شامل ہونا چاہیے۔
عبدالرزاق علی محمد کا کہنا تھا: ایران سعودی تعلقات سب کے لیے نمونہ ہے اور ہم خدا کے شکر گزار ہیں کہ ایسا اتفاق ہوا ہے۔
غزالی مرکز کے انچارج کا کہنا تھا کہ دیکھنا چاہیے کہ مسلمانوں کی وحدت میں کونسی چیز سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کا حل ڈھونڈنا ہوگا۔
انہوں نے میڈاگاسکر میں شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ہاں وحدت قایم ہے اور فقھی أمور میں اختلاف ہے مگر دیگر چیزوں میں ہم متحد ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ علما کا کردار بہت اہم ہے اور دانشوروں کو چاہیے کہ دینی علم کو درست سمجھنے کے علاوہ ذمہ داریوں کو بھی درست سمجھنا چاہیے۔/
4172815