قطر؛ «اعلی ترین میں بہترین» قرآنی مقابلے

IQNA

قطر؛ «اعلی ترین میں بہترین» قرآنی مقابلے

4:47 - November 02, 2023
خبر کا کوڈ: 3515217
ایکنا دوحہ: قطر کے دارالحکومت میں ٹاپ ترین قرآء کے دوسرے بین الاقوامی مقابلے ہورہے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الرای کے مطابق قطر میں «اعلی ترین میں بہترین» بین الاقوامی مقابلے ہورہے ہیں جسمیں دس بہترین قرآء کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

 

مذکورہ مقابلے جو شیخ جاسم بن محمد ثانی مقابلوں کے سلسلے کی کڑی ہیں بارہ نومبر تک جاری رہیں گے جو قطر کی وزارت اوقاف کی جانب سے منعقد کیے گیے ہیں۔

 

مذکورہ «اعلی ترین میں بہترین» مقابلے گذشتہ روز سے شروع ہوچکے ہیں اور اس میں حفظ کل قرآن، تجوید، ترتیل، حفظ بہ ہمراہ معنی کے علاوہ «کلمات قرآن، تفسیر و بیان» کے مقابلے شامل ہیں۔

 

مقابلوں میں حفظ کے ماہرترین افراد، تجوید و تلاوت کے ماہرین شامل ہیں اور باریک بینی سے مقابلوں کا جایزہ لیا جاتا ہے۔

نسل نو کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، قرآء کی حوصلہ افزائی اور حفاظ کی صلاحیتوں میں نکھار مقابلوں کا مقصد بتایا جاتا ہے۔

 

مقابلوں کی کمیٹی کی جانب سے بہترین تیاری کی گیی اور سخت امتحانات کے بعد حفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے اور مقابلے مسجد میں جاری ہیں۔

مقابلوں میں دیوار پر پینٹنگ جسکا موضوع داستان قرآن، نزول قرآن اور وحی ہوگا جب کہ قرآنی حوالے سے لیکچرز بھی دیے جائیں گے۔/

 

4178971

 

نظرات بینندگان
captcha