بی بی سی گرفت میں آگئی، لندن میں عوام نے غلط رپورٹنگ پر دفتر کا گھیراو کرلیا

IQNA

ایکنا رپورٹ:

بی بی سی گرفت میں آگئی، لندن میں عوام نے غلط رپورٹنگ پر دفتر کا گھیراو کرلیا

5:23 - November 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3515260
ایکنا: لندن میں بی بی سی کے دفتر کے باہر مظاہرہ، جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ بی بی سی کو درست کوریج کا مطالبہ کیا۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جہاں فلسطینیوں پر قیامت کا سماں ہے وہی پر مغربی میڈیا غزہ میں بچؤں کے قتل عام کی بجایے الٹا حماس کو قصور وار ٹھرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسمیں بی بی سی پیش پیش ہے ۔

 

تاہم غزہ میں قیامت خیز مظالم اس قدربڑھ چکے ہیں کہ اس پر مزید پردہ پوشی کی گنجایش باقی نہیں رہی ہے اور اس پر مغربی ممالک سے لیکر امریکہ تک شہر شہر میں لوگ امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل چکے ہیں۔

 

 

اسی حوالے سے گذشتہ روز لندن میں بڑی تعداد میں مظاہرین بی بی سی کے دفتر کے لوگوں نے احتجاج کیا اور بی بی سی کو شرمناک جھوٹی خبروں پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہویے درست خبریں چلانے کا مطالبہ کیا۔

 

مظاہرین نے بی بی سی کو غزہ قتل عام میں اسرائیل کا شریک جرم اور آلہ کار قرار دیتے ہویے مغربی میڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

 

بی بی سی گرفت میں آگئی، لندن میں عوام نے غلط رپورٹنگ پر دفتر کا گھیراو کرلیا

۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور میڈیا اس حوالے سے اسرائیل اور امریکی پالیسیوں کا آلہ کار نہ بنیں۔

ویڈیو کا کوڈ
نظرات بینندگان
captcha