کتاب جسے پڑھنے کے آداب اور بہترین نتائیج ہیں

IQNA

قرآن کیا ہے؟ / 38

کتاب جسے پڑھنے کے آداب اور بہترین نتائیج ہیں

5:14 - November 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3515270
عام طور پر کتاب پڑھنے کے آداب نہیں ہوتے تاہم ایک ایسی کتاب بھی ہے جس کے پڑھنے کے خاص آداب بتائے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز- دیگر امور میں سے ایک اہم مسئلہ تلاوت قرآن کا مسئلہ ہے، تلاوت یعنی پڑھنا اور وہ بھی ایک خاص نظم کے ساتھ۔پڑھنا تفکر اور معنی میں غور کے ساتھ اور اسکا مقصد فکر کو مضبوط کرنا اور انسانی اقدار کی مضبوطی جس سے شخصیت میں رشد آجائے۔

یہ مسئلہ اسقدر اہمیت کا حامل ہے کہ رب العزت نے بعثت النبی کے اوائل میں رسول گرامی کو حکم میں فرمایا کہ راتوں کو اٹھے اور تلاوت قرآن کریں:« يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ  قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا   نِصْفَهُ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا  أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا  ؛

اے عبا میں لپڑے ہوئے! رات کو کچھ حصوں کے بجز جسمیں آرام کرتے ہو، عبادت کے لئے اٹھ جا؛ رات کے نصف یا کچھ حصے کو عبادت کر اور قرآن کو کو ترتیل کے ساتھ پڑھ اور اس میں غور و فکر کر»(مزمل: 1الی 4).

عام طور پر انسان جب کسی محترم شخص سے ملاقات کرتے ہیں تو بہترین لباس اور خوشبو کے ساتھ تیاری کرتا ہے اور فطری بات ہے کہ قرآن کو اسطرح پڑھنے کے خاص آداب ہے، وضو کرنا، طھارت ، مسواک وغیرہ۔۔۔

انسان ان آداب کے ساتھ زیادہ استفادہ کرتے ہیں۔

ترتیل اور دوسرے انداز میں پڑھنے میں فرق ہے تفکر کے ساتھ پڑھنا فھم آیات میں مددگار ہے اگرچہ صرف پڑھنے سے بھی نورانیت آجاتی ہے لیکن تدبر اور تفکر کا اپنا ایک برتری ہے۔

 

اسی حؤالے سے امام صادق (ع) فرماتے ہیں: ترتیل وہ ہے جسمیں جب جنت کی آیات پڑھی جائے تو خدا سے جنت طلب کرے اور دوزخ کی بات آجائے تو خدا سے پناہ طلب کریں۔

تلاوت قرآن کا ایک فائدہ یہ ہے کہ قرآن کے وسیلے سے انسان کی روح کو سکون ملتا ہے اور آیات الھی کی تلاوت سے انسان کے دل و جان متاثر ہوتے ہیں جیسے کہ کہا گیا ہے؛ « أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ؛ آگاه ہوجاو که صرف یاد خدا سے دلوں کو سکون ملتا ہے»(رعد: 28)

ٹیگس: قرآن ، تلاوت ، ترتیل ، آداب
نظرات بینندگان
captcha