قطرایکپسو میں قرآنی اسٹال میں عوامی دلچسپی

IQNA

قطرایکپسو میں قرآنی اسٹال میں عوامی دلچسپی

5:27 - November 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3515273
ایکنا دوحہ: ایکسپو کے قرآنی اسٹال میں مختلف علمی اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو دوحہ میں جاری ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الرایہ کے مطابق دوحہ میں قطر 2023 ایکسپو میں قرآنی باغات اسٹال پر عوام کی رش اور جمع غفیر موجود ہوتا ہے۔

خواہشمند افراد ان ورکشاپ سے ماہرین کھیتی باڑی سے مختلف روش اور رہنمائی لیتے ہیں جہاں قرآنی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی نمایش ہے، قرآنی باغات کی نمایش کا مقصد عوام کو ان پودوں کی افادیت اور نگہداری سے آشنا کرانا ہے۔

 

ماہرین نے اس نمایش میں مختلف ورکشاپس منعقد کیے ہیں اور بچوں کے لیے مختلف دلچسپ تفریحی پروگرامز بھی تیار کیے ہیں۔

ایگری کلچر انجنیر محمد حسونه، کا اس بارے کہنا تھا: قرآنی باغات شناسی میں مختلف تعلیمی رہنمائی موجود ہیں اور دوحہ ایکسپو میں شائقین کے لیے ماحول دوست پروگرامز تیار کیے گیے ہیں۔

 

قطر نمایش میں قرآنی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی نمایش قرآن و سنت کے حوالے سے تیار کی گیی ہے۔

قطر گارڈن فاونڈیشن کی انچارج شیخه موزه بنت ناصر، نے سال 2008 میں اس باغ کا افتتاح کیا تھا اور مذکورہ باغ قطر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد کھیتی باڑی کو فروغ دینا اور ماحول دوست آگاہی عام کرانا ہے۔/

 

4181272

نظرات بینندگان
captcha