ایکنا نیوز کے مطابق قرآن کریم کا مکمل ترجمہ جاپانی زبان میں 1920 کو کیا گیااور 2015 تک چودہ بار قرآن کا جاپانی میں ترجمہ کیا گیا۔
ان میں سے دس ترجمہ مکمل اور چار ترجمہ ناقص ترجمہ ہیں۔
تاتسوئیچی ساوادا ایران کی جامعة المصطفی(ص) العالمیةکا شاگرد رہا ہے جس نے پانچ سال کی کاوش کے بعد اس ترجمے کا مکمل کیا۔
تاتسوئیچی ساوادا کا ترجمہ سال 2014 کو شایع ہوا، مکتب اہل بیت کی پیروی میں اس تفسیر میں انہوں نے تفسیر المیزان ، تفسیر نمونه اور اور دیگر قرآنی ترجموں سے استفادہ کیا۔
اس ترجمے میں وحدت اسلامی کو بنیاد قرار دیکر آیات پر وحدت بخش نظر ڈالنے کی کوشش کی گیی ہے۔
اس ترجمے میں بعض جاپانی زبان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی گیی ہ تاکہ جاپانی ثقافت کے مطابق اس کو سمجا جاسکے۔
مذکورہ مترجم سال 1964 کو ٹوکیو میں پیدا ہوا اور انہوں نے ایران کی
جامعة المصطفی(ص) العالمیة یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور اس وقت جاپان میں اس یونیورسٹٰی کے شعبے میں وایس چانسلر اور مدرس ہے۔
انکے بعض دیگر ترجموں میں :
ـ ترجمه قرآن مجید جاپانی زبان میں
ـ نماز کس طرح پڑھیں
ـ ترجمه و تدوین معجم الفاظ قرآن کریم
ـ درس اصول عقاید اثر آیتالله مکارم شیرازی کے ترجمے کی ایڈیٹینگ
ـ کتاب حدیث اصول کافی کے ترجمے کی تصحیح