شدت پسند ہندوں کی غزه صورتحال سے فایدے کی کوشش

IQNA

شدت پسند ہندوں کی غزه صورتحال سے فایدے کی کوشش

5:32 - November 14, 2023
خبر کا کوڈ: 3515279
ایکنا پیرس: فرنچ اخبار لوموند لکھتا ہے کہ ہندو شدت پسند غزہ پر حملے سے اپنے اہداف کے حصول کی کوشش میں مصروف عمل ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صوت الخلیج، کے مطابق فرنچ اخبار لوموند لکھتا ہے کہ غزہ کی سنگین صورتحال پر ہندو شدت پسند فایدہ اٹھانے کی کاوش کررہے ہیں اور انہوں نے حماس حملے کے آغاز ہی سے اس حوالے سے فیک خبریں بنانا شروع کردیا ہے۔

لوموند لکھتا ہے: کارروائی کے آغاز ہی سے ہندو شدت پسند جنگ سے آئیڈیالوجیکل فایدہ اٹھانے کی کوشش میں لگ گیے ہیں اور بھارتی جنتا پارٹی ٹوئیٹر پر یوں پوسٹ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی طرح ہندوستان بھی ان مشکلات سے دوچار ہے لہذا اس کو معاف نہ کرنا۔

 

اس طرح کی ویڈیوز میں سال ۲۰۰۸ کے بمبئی واقعات کو دیکھایا گیا ہے جسمیں ۱۶۰ لوگ مارے گیے تھے۔

لوموند لکھتا ہے: مودی دنیا کے ان چار رہنماوں میں ایک تھا جس نے حماس کی کارروائی کو دہشت گردی قرار دیا اور اسکی مذمت کی  اور تاکید کی تھی کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ ہے۔

انڈیا ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی راہ حل پر تاکید کرتا رہا ہے۔

 

لوموند لکھتا ہے کہ انڈیا کا ایسا ردعمل دکھاتا ہے کہ تل ابیب اور دھلی نو میں رابطہ کسقدر نزدیک ہے اور انڈیا میں شدت پسند پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اس میں کسقدر اضافہ ہوا ہے حالانکہ انڈیا ہو ملک تھا جس نے 1970 میں سب سے پہلے فلسطین کو رسمی طور پر قبول کیا تھا اور 1992 تک اس کا اسرائیل سے تعلقات منقطع تھا۔

 

لوموند تاکید کرتا ہے کہ مودی پہلا وزیراعظم ہے جس نے اسرائیل کا دورہ کیا اور نتین یاہو سے آئیدیالوجیکل ہمراہی پر تاکید کی  جب کہ انکے مخالفین کا کہنا ہے کہ انڈیا ایک سیکولر ملک ہے جس کو مودی ایک شدت پسند ملک بنانے پر تلا ہوا ہے۔/

 

4181419

نظرات بینندگان
captcha