پاراچنار میں پیروان اہل بیت پر حملوں کی مذمت

IQNA

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی؛

پاراچنار میں پیروان اہل بیت پر حملوں کی مذمت

5:48 - November 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3515322
ایکنا تھران: ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی نے ایک بیان میں پارا چنار محاصرے اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی نے ایک بیان میں پارا چنار حملوں کی مذمت کی ہے اور بیان میں کہا ہے:


باسمه تعالی 


ان دنوں جہاں أطفال کش رژیم غزہ میں دہشت گردی میں مصروف عمل ہے تکفیری عناصر اس رژیم کی پیروی میں پاراچنار میں ان کی پیروی کررہے ہیں، پارا چنار بھی غزہ کی طرح چار اطراف سے محاصرے میں ہے، ادارے اور اسکولیں بند ہیں، انٹرنیٹ بند اور انرجی سپلائی منقطع ہے، میڈیا میں شیعہ نشین ایرے بارے خبروں کو سنسر کررہا ہے اور ایک ظلم کی فضا بنائی جارہی ہے۔

 

شام و عراق میں تکفیری عناصر کی بیخ کنی کے بعد داعش حامی دہشت گرد مغربی حکام کی سازش سے واشنگٹن اور تل ابیت کی حمایت سے پارا چنار میں سرگرم ہوچکے ہیں تاکہ داعش کا انتقام یہاں سے لے سکیں۔


پارا چنار کے بعض فرزندوں نے شام میں تکفیری عناصر کی بیخ کنی میں کردار ادا کیے جہاں داعش سے جنگ میں انکے کچھ افراد درجہ شہادت پر فایز بھی ہوچکے ہیں. 

 

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی پارا چنار واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے اور فوری طور پر اس کے خلاف اقدام اور حکومت پاکستان کی مداخلت کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ یہاں کی عوام امن میں رہ سکے۔
اسی طرح مذکورہ ادارہ پاکستان کے علما اور برصغیر کے دانشور علما سے چاہتا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں مظالم کو روکا جاسکے۔


ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی

4182873

نظرات بینندگان
captcha