قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ اور عوام کا جوش و خروش+ ویڈیو

IQNA

قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ اور عوام کا جوش و خروش+ ویڈیو

5:30 - November 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515359
ایکنا قدس: قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ، ۳۹ فلسطینی قیدی گھروں کو لوٹ گیے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل  الجزیره، کے مطابق  فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے 13 اسرائیلی اور 7 غیر ملکی یرغمالیوں کو رہا کرکے ہلال احمر کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

تنظیم کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق صہیونی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جنگ بندی کے معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 39 فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

 

رہا ہونے والے فلسطینیوں کی اکثریت کو بچپن اور نوجوانی میں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے اپنی عمر کا طویل عرصہ صہیونی جیلوں میں گزارا ہے۔

 

حال و هوای اسرای آزادشده فلسطینی در مرحله دوم تبادل + فیلم

 

دراین اثناء قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 13 اسرائیلی شہری اور چند غیر ملکی بین الاقوامی ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

.

حال و هوای اسرای آزادشده فلسطینی در مرحله دوم تبادل + فیلم

 

دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے تحت غزہ میں انسانی امدادی سامان لے کر مزید 100 ٹرکیں داخل ہوگئے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

۔

 

4184127

ٹیگس: قیدی ، غزہ ، عوام
نظرات بینندگان
captcha