حرم مقدس حسینی کو ایرانی تحفہ+ تصاویر

IQNA

حرم مقدس حسینی کو ایرانی تحفہ+ تصاویر

16:01 - November 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3515373
ایکنا بغداد: ایرانی خطاطی کا قرآنی تحفہ ایک تقریب میں آستانہ حسینی کو تحفے میں پیش کیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خطاط عزیز اللہ آزرنگ کی خطاطی کردہ قرآن مجید کا تحفہ آستانہ حسینی کے شعبہ بین الاقوامی أمور کے تعاون سے میوزیم کو پیش کیا گیا۔

ایرانی خطاط نے اس قرآنی نسخے کو آستانے کے متولی شیخ عبدل مھدی کربلائی کی عیادت کے موقع پر آستانے کے نمایندوں کی موجودگی میں میوزیم کو پیش کیا۔

 

آذرنگ نے مذکورہ قرآنی نسخے کے حوالے سے کہا: اس نسخے کو گیارہ مہینوں کی مسلسل کاوش سے تیار کیا جس میں اعلی کاغذ اور قلم استفادہ کیا گیا ہے اور اسکی خصوصی تزئین و آرائش کی گیی ہے اور شروع کے تین صفحوں پر سونے کے پانی سے کام کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذکورہ قرآن کریم کا نسخہ بیس کیلو گرام تک ہے اور اس کے خصوصی لکڑی سے بکس تیار کیا گیا ہے جسکا وزن سات کیلو گرام ہے جو اعلی قسم کی لکڑی سے تیار شدہ ہے۔

اس کتاب کی پذیرائی کی تقریب حرم امام حسین(ع) میں خاص انداز میں منعقد کی گیی ہے اور زائرین نے اس کی زیارت کی، اس موقع پر عزیز اللہ آذرنگ کو حرم امام حسین علیہ السلام کا تحفہ دیا گیا ۔/

 

.

 
 

انتهای پیام

۔

 

4184274

 

نظرات بینندگان
captcha