ایکنا انٹرنیشل ڈیسک کے مطابق امریکا میں پولسٹر گیلپ کے سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی خواتین اور نوجوان طبقے کی اکثریت غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو ناپسند کرتی ہے۔
’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کیے گئے سروے کے رواں ہفتے نتائج جاری کیے گئے جس کے مطابق ایک ہزار 13 جواب دہندگان میں سے 52 فیصد خواتین اور 18 سے 34 سال کی عمر کے 67 فیصد بالغ افراد اسرائیل کے حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔
44 فیصد خواتین جبکہ 59 فیصد مردوں نے اسرائیل کے حملوں کی حمایت کی، 37 فیصد بالغ مردوں نے اسرائیلی بمباری کی مخالفت کی۔
غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کی حمایت امریکی صدر جو بائیڈن کو مہنگی پڑ گئی۔
جو بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماؤں نے بائیڈن کو روکو "AbandonBiden" مہم شروع کردی۔
ریاست منی سوٹا سے شروع ہوئی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔
امریکی مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔