ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بم باری اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی مختلف اداروں اور پارٹیوں کی جانب سے مظاہرے اور احتجاج جاری ہے۔
اسی حوالے سے ▪️کراچی میڈیکل فورم کی جانب سے آج بروز اتوار 10 دسمبر 2023 کو ٹائم میڈیکو (اسٹیڈیم روڈ) سے لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی تک مارچ منعقد کیا جائے گا۔
مظاہرے سے میڈیکل ایسویسی ایشن کے طلبہ، عہدہ داروں اور دیگر اہم شخصیات کی خطاب متوقع ہے۔
مظاہرے میں تمام مسلمانوں سے شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔/