ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم، کے مطابق «جسور اسلامی نمایش» سعودی وزارت امور اسلامی و ارشاد اور وزارت اوقاف و امور اسلامی مراکش کے تعاون سے مسجد حسن دوم واقع کاسا بلانکا میں منعقد کی گیی ہے.
اس نمایش میں تاریخی خطی نسخے، خطوط اور نایاب اسلامی فن پارے ، تصاویر، ڈکومنٹری اور خطاطی وغیرہ شامل ہے۔
نمایش میں آنے والے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفر حج کو مجازی انداز میں دیکھ سکتے ہیں۔
طلباء نے مراکش میں اسکولوں کا بھی دورہ کیا اور اسلامی ثقافت اور عربی کلچر سے آشنائی حاصل کی۔
طلباء نے مجازی انداز میں مسجد الحرام اور مکہ کی سیر کی اور مناسک حج سے آشنائی حاصل کی ۔
نمایش دیکھنے والوں نے ملک فھد اسٹال میں خصوصی دلچپسی ظاہر کی اور انکو اس موقع پر قرآن کریم کا نسخہ تحفے میں دیا گیا۔
نمایش میں آنے والوں نے اسلامی حکام کی قرآنی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔/
4188043