ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع یسوع مسیح کی جائے پیدائش بیت لحم میں ہر سال دنیا بھر سے دسیوں ہزار مسیحی کرسمس اور مسیح کی پیدائش کا جشن مناتے ہیں۔ لیکن اس سال اس تقریب پر غزہ کی لڑائیوں کا سایہ پڑا نظر آیا۔
بیت لحم سے ایک رپورٹ میں جرمنی کے چینل ون کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ ایک بھی سیاح مسیح کی جائے پیدائش پر نہیں آیا۔
ان کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔
اس سال بیت المقدس کی گلیوں میں موسیقی بجانے والے خصوصی گروپوں کی پریڈ بھی غزہ کے تنازعات کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔/
۔
4189755