کرمان واقعے پر سربراہوں کا اظھار تعزیت

IQNA

کرمان واقعے پر سربراہوں کا اظھار تعزیت

8:30 - January 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3515635
ایکنا: کرمان میں دہشت گردی واقعے ہر مختلف ممالک کے سربراہوں نے تعزیتی پیغامات میں اظھار یکجہتی کیا ہیں۔

ایکنا نیوز۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق کرمان میں دہشت گردی کےو اقعے کے حوالے سے عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے

میکسیکو م وینزویا، نیکورا گوئے کے سربراہوں نے تعزیتی پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی کا اظھار کیا ہے۔

اقوام متحدہ، یورپی یونین، جرمنی، فرانس، ہالینڈ، آئرلینڈ اور ناروے کے ممالک نے بھی کرمان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظھار کیا ہے۔

عراق، عمان، سعودی عرب، سعودی عرب، ترکی اور روس کی جانب سے بھی ہمدردی کے ساتھ تعزیت کی گیی ہے۔

ملایشیاء کے عوامی کونسل ماپیم کے سربراہ محمد عظمی عبدالحمید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام سے یکجتہی کا اظھار کیا ہے۔

 

سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی جعمرات کو کرمان واقعے کی مذمت کرتے ہویے تمام ممالک سے ملکر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق تنظیم

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے کمشنر ولکر تورک نے بھی کرمان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے۔

 بشار اسد

بشار اسد نے شام کی نمایندگی میں کرمان واقعے پر رہبر معظم کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے اور ایران سے یکجہتی کا اظھار کیا۔

اٹلی سربراہ

اٹلی کے صدر سرجو ماتارلا، نے کرمان واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سربراہ قزاقستان 

قزاق صدر نے ایران میںں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظھار کیا ۔

ویتنام صدر

ویتنام کی وزارت امور خارجه نے کرمان واقعے پر ہمدردی کا اظھار کرتےہوئے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

الجزایر صدر

وزارت امور خارجه الجزایر نے بھی کرمان واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

 گلبدین حکمتیار 

حزب اسلامی أفغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے واقعے کو صہیونی استعماری سازش قرار دیتے ہویے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کرمان میں دہشت گردانہ واقعے میں 84 شہید اور ڈھائی سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے اور داعش تکفیری تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔/

 

4192134

نظرات بینندگان
captcha