کاسابلانکا میں بین الاقوامی قرآت فیسٹیول کا اہتمام

IQNA

کاسابلانکا میں بین الاقوامی قرآت فیسٹیول کا اہتمام

7:56 - January 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3515661
ایکنا: نویں بین الاقوامی قرائت قرآن فیسٹیول(بمع قواعد تجوید) ۲۴ سے ۲۷ جنوری تک مراکش کے شهر کازابلانکا میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز-  ہسپرس نیوز کے مطابق قرات و تلاوت کے میلے کا نواں سلسلہ (تجوید کے ہمراہ) 24 سے 27 جنوری تک  کاسا بلانکا میں منعقد کیا جائے گا. یہ میلہ ہر سال ایسوسی ایشن « انیشیٹر آف کمیونیکیشن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے.

اس میلے کی اعزازی چیئرمین شپ سپریم سائنٹیفک کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد یوسف کی ذیر نگرانی ہے اور شیخ محمد الطرابی کو اس میں اعلی اعزاز سے نوازا جائے گا.

میلے کے اس دور میں جیوری کی صدارت شیخ عبدالکبیر الحدیدی کر رہے ہیں، جنہیں پچھلے ادوار میں سے ایک میں اعزاز سے نوازا گیا تھا.

اس میلے میں مراکش کے مختلف علاقوں اور دنیا کے دیگر ممالک سے کم از کم 400 شرکاء شرکت کریں گے.

 

آرگنائزنگ کمیٹی نے بارہ فاتحین کے لیے ایوارڈز وقف کیے ہیں، جن میں سے چھ ایوارڈز چھوٹے بچوں، لڑکوں اور لڑکیوں کو دیے جائیں گے، اور اس کے علاوہ چھ ایوارڈز مرد اور خواتین بالغوں کو دیے جائیں گے تعریفی اسناد بھی اعزازی افراد کو بطور یادگار پیش کیا جاتا ہے۔

مراکش مغربی اور شمال مغربی افریقہ میں قرآنی سرگرمیوں کا مرکز ہے، اور ہر سال اس ملک کے اندر اور باہر، خاص طور پر مغربی افریقہ کے ممالک کے قرآنی اداروں کی طرف سے بہت سی قرآنی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں. دوسری طرف، مراکش نافی سے ورش کے مطابق قرآن کی طباعت اور اشاعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔/

 

4192589

نظرات بینندگان
captcha