انڈیا میں مسجد کی شہادت پر فسادات میں پانچ ہلاکتیں

IQNA

انڈیا میں مسجد کی شہادت پر فسادات میں پانچ ہلاکتیں

7:44 - February 11, 2024
خبر کا کوڈ: 3515840
ایکنا: اترا کھنڈ میں مسجد کی شہادت پر جھڑپوں میں پانچ ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہویے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق شمالی ہندوستان میں ایک مسجد کی شہادت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ شہر کے حکام کا دعویٰ ہے کہ انہدام کا حکم عدالت نے دیا تھا، لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں متعدد پولیس افسران اور متعدد صحافی شامل ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

 

مظاہرین نے گاڑیوں اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی

اس شمالی ہندوستانی شہر کے حکام نے جمعہ کو "غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو" نافذ کر دیا اور فوجی دستوں نے براہ راست فائرنگ کی اجازت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں انٹرنیٹ بھی بند ہے۔

ریاست اتراکھنڈ کے عہدیداروں میں سے ایک رادھا راٹھور نے کہا: جمعرات  کو ہونے والے تشدد کی وجہ سے حکام نے اس ریاست کے ہلدوانی شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے اور اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتراکھنڈ کے ریاستی پولیس افسر انشومن نے کہا: "اس علاقے میں تقریباً چار ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ حالات قابو میں ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: پولیس نے فورسز کو کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دیا۔

مقامی عہدیداروں میں سے ایک وندنا سنگھ چوہان نے کہا: اس تشدد کے دوران دو افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کچھ کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

ریاستی پولیس سربراہ ابھینو کمار نے کہا کہ ہلدوانی میں حالات کشیدہ ہیں، لیکن آج مظاہرین کو منتشر کرکے اس پر قابو پالیا گیا ہے۔

ہلدوانی نئی دہلی سے 270 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

 

4198888

نظرات بینندگان
captcha