ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق، ہالینڈ کے مختلف شہروں سے سینکڑوں نوجوان مسلمان صبح کی نماز کے لیے ایسکیڈم میں نیشنل تھاٹ آرگنائزیشن سے منسلک یلدز اسلامک سینٹر کی مسجد میں جمع ہوئے اور فلسطین وغزہ کے لیے دعا کی۔
نمازیوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اور قرآن پاک کی تلاوت بھی کی۔
یوتھ ہیڈ کوارٹر (igmg) کے سربراہ فرقان کہرامن نے نماز کے بعد کہا کہ مختلف شہروں سے نوجوان صبح کی نماز میں جمع ہوئے، خدا غزہ میں ہمارے بھائیوں کی تکالیف ختم کرے اور انکو نجات دے۔/
4201872